اسلام آباد (ٹی این ایس) میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا88 واں یوم پیدائش آج 4اپریل کو منایا جائے گ

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا88 واں یوم پیدائش آج 4اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں منعقد تقریبات میں میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر محمد اکرم شہید 4اپریل 1938 کو ضلع گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں پیدا ہوئے ‘ ملک سخی محمد اور عائشہ بی بی ان کے والدین تھے’ 13اکتوبر1963 کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرکے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شامل ہوئے۔1971 کی پاک بھارت جنگ میں انہیں مشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذ پر تعینات کیا گیا تھا۔میجر اکرم شہید نے اس یادگار معرکے میں نہایت جرات کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور 5دسمبر1971 کو جام شہادت نوش کیاان کی اور بہادری کے ا عتراف میں انہیں پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا’ شہید واحد نشان حیدر ہیں جو مشرقی پاکستان میں مدفون ہیں