راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ آصف خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
7

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ آصف خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار 2 کلو 200 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدرواه کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں میں ایک فرد کو حراست میں لے کر دوران تلاشی 2 کلو 200گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے گرفتار کیخلاف مقدمہ درج کر مزید تفتیش شروع کردی ۔ ایس پی پوٹھوہار نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار فرد کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔