اسلام آباد (ٹی این ایس) ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ، گریڈ 17 سے 20 کے 7 افسران کے تبادلے کردیے،گریڈ 20 کے منظور علی جوکھیو کمیشنر ان لینڈ ریونیو اپیل کراچی تعینات، منظور علی جوکھیو چیف لیگل ایچ آر ایف بی آر اسلام آباد تعینات تھے،گریڈ 20 کے حسنین بروہی کمیشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کراچی تعینات، حسنین بروہی کمیشنر ان لینڈ ریونیو اپیل کراچی خدمات دے رہے تھے،گریڈ 18 کے محمد فیاض حسین ڈپٹی کمیشنر ان لینڈ ریونیو ملتان تعینات، محمد فیاض ڈپٹی کمیشنر ریجنل ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد تعینات تھے۔
گریڈ 18 کے عامر اسلم ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی این ایف بی پی تعینات کر دیا گیا۔عامر اسلم ڈپٹی کمیشنر ریجنل ٹیکس آفس کراچی خدمات دے رہے تھے، گریڈ 18 کے بلال ضیا ڈپٹی کمیشنر ان لینڈ ریونیو کارپورٹ ٹیکس آفس لاہور تعینات ،بلال ضیا ڈپٹی کمیشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی خدمات دے رہے تھے،گریڈ 17 کے امیر علی اسسٹنٹ کمیشنر ان لیڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد تعینات،گریڈ 17 کے محمد افتخار اسسٹنٹ کمیشنر ان لیڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہور تعینات کر دیا گیا۔













