اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم دفتری امور۔عوامی مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ امور کے جائزے میں مصروف۔ اے آئی جی انوسٹی گیشن / کمپلینٹس سید عنایت علی شاہ اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم سے اہم میٹنگ میں انوسٹی گیشن، قانونی معاملات اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم دفتری امور میں مصروفِ عمل رہے۔ اس دوران انہوں نے عوامی مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل، پولیسنگ کے پیشہ ورانہ معیار، اور مختلف انتظامی و آپریشنل معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، شفاف تفتیشی نظام اور قانونی تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد کو پولیس کی اولین ترجیحات قرار دیا۔انہوں نے اے آئی جی انوسٹی گیشن/کمپلینٹس سید عنایت علی شاہ اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ اجلاس کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات، قانونی امور، شہری شکایات کے ازالے اور انصاف کی مو¿ثر و بروقت فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی عمل کو مزید شفاف، غیر جانبدار اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو مزید تاکید کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، زیرِ التوا مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے، اور تفتیش کے دوران تمام قانونی تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے قانون کی حکمرانی، شفافیت اور بہترین عوامی خدمت کے اصولوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی













