چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے بحرین کی شوریٰ کونسل کے وفد کی ملاقات

 
0
386

اسلام آباد ستمبر 27(ٹی این ایس) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے بحرین کی شوریٰ کونسل کے وفد نے ملاقات کی‘ بحرینی شوریٰ کا وفد چیئرمین علی بن صالح الصالح کی قیادت میں تین روزہ پاکستان دورے پر ہے‘ دورے کا مقصد باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے ایوانوں کے درمیان روابط کو وسعت دینا ہے‘بحرینی وفد صدر پاکستان‘ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔بدھ کو میاں رضا ربانی سے بحرین کے وفد نے ملاقات کی۔ بحرینی وفد کی قیادت بحرین شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن صالح الصالح کررہے ہیں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری‘ قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ مشاہد حسین‘ طلحہ محمود‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر بھی موجود تھے۔چیئرمین بحرین شوریٰ کونسل علی بن صالح الصالح وفد کے ہمراہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کا مقصد باہمی تعلقات‘ دونوں ممالک کے ایوانوں کے درمیان روابط کو وسعت دینا ہے۔ دورے سے سینٹ آف پاکستان اور شوریٰ کونسل بحرین کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید وسعت ملے گی۔ بحرینی وفد صدر پاکستان‘ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔