راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ کلر سیداں اے ایس آئی ملک سہیل ضیاء اور شاہد محمود اے ایس آئی کی ھمراہ پولیس ٹیم کامیاب کاروائی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش کے ڈیرے پر چھاپہ 215 بوتل شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں ندیم عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو دوران گشت پڑتال مخبر نے اطلاع دی کہ منشیات فروش سکنہ بشنڈوٹ کے ڈیرے پر بڑے پیمانے پر شراب فروشی کا دھندہ ھو رھا ھے جس پر پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مزکورہ مقام پر ریڈ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی شراب کی مقدار 215بوتلیں بتائی گئی دو افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ 03 ملزمان موقع سے فرار ھو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تھانہ کلرسیداں پولیس ٹیم کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے اہلیان علاقہ کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین کیا جبکہ ایس پی صدر سرکل انعم شیر نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔













