اسلام آباد (ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ کمان اسلام آباد پولیس کی 2026 میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری۔سال 2026 کے پہلے پانچ ماہ میں 10,286 ملزمان گرفتار، 63 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں سال 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سال 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران اسلام آباد پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 10,286 ملزمان کو گرفتار کرکے 63 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کیا۔ڈکیتی، راہزنی، گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 255 گروہوں کے 588 ارکان کو گرفتار کیا گیاجبکہ ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 93 گاڑیاں اور 308 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل کے مقدمات کی تفتیش میں بھی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ مقدمات ٹریس کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔سال 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 2,121 اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 62 ملزمان کو گرفتار گیا۔اسی طرح “اسلحہ سے پاک اسلام آباد “مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کے نتیجے میں 945 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 88 کلاشنکوف/رائفلیں، 19 بندوقیں، 782 پستول، 85 خنجر اور 4,561 روند برآمد کیے گئے۔منشیات کے خلاف خصوصی مہم ”نشہ اب نہیں ” کے تحت 749 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث 88 ملزمان بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 132 کلوگرام سے زائد چرس، 81 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 72 کلوگرام آئس اور 3,251 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔اسلام آباد پولیس نے عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں سے براہِ راست رابطے کے لیے سال 2026 کے دوران 750 سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جن سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہوئے۔پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران 2,100 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جرائم کے انسداد اور امن و امان کے قیام کے لیے 899 سے زائد سرچ اور کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی













