اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 23مجرمان اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار،تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ شمس کالونی، تھانہ کورال، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک،تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 127گرام چرس، 210 گرام ہیروئن،140 گرام آئس،35 بوتلیں شراب، ایک کلاشنکوف، ایک گن اور مختلف بور کے پانچ پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 23 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی سیکورٹی آپریشنز اسلام آباد سلیمان ظفر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار ”15- پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے