قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف کو لال جھنڈی دکھادی

 
0
387

اسلام آباد،ستمبر 28 (ٹی این ایس): قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف کو لال جھنڈی دکھا تے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے لئے خورشید شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔

قومی وطن پارٹی  کے سربراہ آفتاب شیر پاو کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ذمہ داری کے ساتھ کام کیا ہےاور انھوں نے سب کو ساتھ لے کر چلتے ہوئےاپوزیشن کو ہر موڑ پر اکھٹا رکھا ہے۔

آفتاب شیر پاو واضع طور پر کہا ہے کہ  ہم تحریک انصاف کی قطعی طور پر حمایت نہیں کریں گے