اسلام آباد (ٹی این ایس) سگے بڑے بھائی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم فواد خان خیبر پختونخوا سے گرفتار

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) سگے بڑے بھائی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم فواد خان خیبر پختونخوا سے گرفتار۔تھانہ سنگجانی کی حدود میں ملزم نے قینچی کے وار کرکے اپنے بڑے بھائی شہزاد خان کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔ انوسٹی گیشن ٹیم نے ٹیکنیکل اور انسانی ذرائع سے ملزم کو ٹریس کرکے خیبر پختونخواہ سے گرفتار کر لیا۔فصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے حقیقی بڑے بھائی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم فواد خان کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے تھانہ سنگجانی کی حدود میں قینچی کے وار کرکے اپنے بڑے بھائی شہزاد خان کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ایس ایچ او تھانہ سنگجانی اور تفتیشی ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور قلیل وقت میں خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ ملزم سے آلہ قتل( قینچی) برآمد کر لی گئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران بڑے بھائی کو قتل کیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے