دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کے ساتھ ہیں ٗاعزازچودھری

 
0
392

واشنگٹن ستمبر 28(ٹی این ایس )امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازچودھری نے کہاہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ سمیت عالمی برادری کیساتھ کھڑے ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزازچودھری نے کہاکہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑے آپریشن میں حصہ لیکرریاست کیخلاف عناصرکاصفایاکیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ فوج نے نہ صرف پڑوسی کی جارحیت کاسامناکیابلکہ دہشت گردوں کیخلاف بھی موثرکارروائی کی۔پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس ڈے پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت رکھتا ہے ٗپاکستانی افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں بھی بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے پڑوسی ملک کی جارحیت کا بھی سامنا کیا ٗ 1965 میں ہمسایہ ملک بھارت کی جارحیت کو ہماری فورسزنے منہ توڑجواب دیا تھا، پاکستان یواین پیس مشن میں سب سے زیادہ فوج بھیجنے والا ملک ہے جب کہ پاکستانی فوج کی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں نے خطے میں امن بحال کیا۔اعزاز چوہدری نے پاک امریکہ تعلقات پرکہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ پچھلی سات دہائیوں سے بہترین تعلقات ہیں ٗپاکستان مستقبل میں بھی امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اوردہشت گردی کی جنگ میں امریکہ کا بھرپورساتھ دے گا۔اعزازچوہدری نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی کی جبکہ پاک فوج نے بڑے آپریشن میں حصہ لے کرریاست مخالف عناصرکا صفایا کیا۔تقریب میں امریکہ کیسول اورفوجی نمائندوں اورسفارتی کمیونٹی نے بھی شرکت کی