پاک فوج میں تقرروتبادلے،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کمانڈرسدرن کمانڈ تعینات

 
0
450

راولپنڈی ستمبر 28(ٹی این ایس ): پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈرسدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں فوج افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں۔ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو کورکمانڈرلاہورتعینات کردیا گیا۔  کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی جی کو ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آرمزتعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈرسدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے۔