اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف مقامات پر ڈیوٹی پوائنٹس ک سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ڈ اور وہاں پر موجود پولیس افسران کو بریف کیا،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی،شہر یو ں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کےلئے ہر ممکن اقداما ت کئے جا رہے ہیں، ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سمیت خواتین پولیس افسران کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کسی بھی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، شہر یو ں کی جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کوتا ہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی


















