کراچی (ٹی این ایس) کراچی سپر مارکیٹ پولیس نے ایس ایچ او شہباز خان کی نگرانی میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، پستول، مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروش تنویر ولد عبدالعلیم فاروقی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 گرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی میں ایاز ولد غلام رسول کو گرفتار کر کے 13 گرام آئس برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 541/26، دفعہ 9(2)1 CNS کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائی کے دوران ارسلان ولد راج محمد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور کا ٹی ٹی پستول بمعہ 2 راؤنڈ برآمد ہوا ایک اور کارروائی میں محمد زیشان ولد عبدالغنی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KEY 3232 برآمد کی گئی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہےپولیس کی ایک اور کارروائی میں اسٹریٹ کرائم میں مبینہ طور پر ملوث ارسلان ولد شفیق الرحمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہےپولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔













