اسلام آباد (ٹی این ایس) پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی کاوش سے چیف جسٹس ہائی کورٹ اسلام اباد کے حکم سے انتظامیہ حرکت میں اور شیشہ کیفوں کے خلاف ایک بار دوبارہ سخت ایکشن

0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی کاوش سے چیف جسٹس ہائی کورٹ اسلام اباد کے حکم سے انتظامیہ حرکت میں اور شیشہ کیفوں کے خلاف ایک بار دوبارہ سخت ایکشن

ای الیون میں شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی، چار کیفے سیل

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سید محمد علی نے ای الیون (E-11) میں کارروائی کرتے ہوئے انڈور شیشہ کی سہولت فراہم کرنے والے چار کیفے سیل کر دیے۔

سیل کیے گئے کیفوں میں بلیک راک، آئس بار، ریو لاؤنج اور اسٹار بز شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔