اسلام آباد (ٹی این ایس) او سی ہری پور پریس کلب میں مذمتی اجلاس
اسلام آباد میں سنئیر جرنلسٹ و اینکر پرسن اردو ٹائمز نیوز و این ٹی این ٹی وی چینل گروپ کے سی ای او رانا عمران لطیف پہ قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت ک گئی ۔ اسلام آباد ایف ٹین مرکز انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں تھے ۔قاتلانہ حملے میں شیرے صحافت رانا عمران اور انکی فیلمی بال بال بچ گئی۔
ہری پور پریس کلب کے صدر حنیف اختر خان ۔جنرل سیکرٹری ملک محمد اقبال۔ الیکٹرانک میڈیا کے صدر سردار آصف ۔ نائب صدر ابرار تنولی نے بزدلرانہ حنلے کی شدید مذمت کی گئی۔ ضلع ہری پور کے صحافیوں نے کہا کے ہم اس مشکل گھڑی میں شیرے صحافت رانا عمران لطیف کے ساتھ کھڑے ہیں
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر این ٹی این نیوز













