راولپنڈی (ٹی این ایس) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 03 منشیات فروش خواتین سمیت 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 08 کلو سے زائد چرس برامد کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے 02 خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 03 کلو 160 گرام چرس برآمد کی. تھانہ پیر ودھائی پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے 01 کلو 200 گرام چرس برآمد کی. تھانہ نصیر آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 01 کلو 700 گرام چرس برآمد کی. تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد کی. تھانہ ریس کورس پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 100 گرام چرس برآمد کی.













