اسلام آباد ،اکتو بر09(ٹی این ایس): مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ریفرنسز کیس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم شدید ترین تحفظات کے باوجود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ پچھلے دنوں میڈیا میں جو چیزیں آئیں ان سے متعلق مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو احتساب کے لیے پیش ہو رہے ہیں انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔جو بھاگ رہے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر مقدمات نوازشریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے بنائے گئے۔ یہ احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے ، ہم ہر بار پیش ہو کر عدل و انصاف کی زنجیر ہلا رہے ہیں