راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس  آج بحال کرنے کا فیصلہ

 
0
780

اسلام آباد،نومبر20 (ٹی این ایس): راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس گزشتہ 15 روز سے دھرنے کی وجہ سے بند کردی گئی تھی جس کے بعد مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا تاہم اب 15 روز کےبعد اسلام آباد انتظامیہ نے عوام کو درپیش مشکلات کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ آج سے سروس بحال کردی جائیگی جس کے بعد اسلام آباد اور اسکے مقامی علاقوں کے لوگوں کو سکھ کا سانس آیا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے میٹروبس سروس دھرنے کی وجہ سے بند کی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے تاہم اب انتظامیہ نے اپنا فیصلہ بند دیا اور کل سے میٹروبس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔