ایران کے صوبہ البرز میں زلزلہ،ایک شخص ہلاک، 56 زخمی

 
0
441

تہران ،دسمبر 28 (ٹی این ایس):ایران کے صوبہ البرز میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور56 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز تہران کے مغرب میں پچاس کلومیٹر دور صوبہ البرز کے ملارد کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی12 کلومیٹر تھی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی شدید نوعیت کازلزلہ آیا تھا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس کی آفٹر شاکس ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ البرز کے گورنر ہاؤ س کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر مہدی مہرور نے کہا کہ البرز میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس کے باعث مقامی لوگ خوف اور سراسیمگی کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر آگئے، اس دوران ایک شخص ہلاک اور56 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے بعد انتظامی اور امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیااور طبی ٹیموں نے زخمیوں کو علاج کی فراہم شروع کردی ہے۔