انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت

 
0
371

اسلام آباد ، جنوری01(ٹی این ایس):انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کےوکیل فروغ نسیم نے دلائل پیش کئے۔ سماعت میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل پیش کیے۔ ان دلائل کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ابھی محض فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں۔ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔