نقیب اللہ محسود کو پولیس مقابلے میں مارنے والے تمام اہلکار معطل

 
0
427

کراچی ،جنوری 21(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو پولیس مقابلے میں مارنے والے6 اہلکار وں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق معطل ہونے اہلکاروں میں ایس ایچ او امان اللہ مروت ،فدا حسین ،کانسٹیبل سید صداقت ،کانسٹیبل محسن عباس ،کانسٹیبل ،شمیم مختار اور کانسٹیبل رانا ریاض شامل ہیں ۔اس سے قبل ایس ایس پی راؤ انوار کو بھی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے ۔دوسری جانب کمیٹی  نے راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کی بھی سازش کی تھی۔یاد رہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار نے نقیب اللہ کے بارے میں وضاحت دی تھی کہ نقیب اللہ جیل توڑنے، صوبیدار کے قتل اور ایئرپورٹ حملے میں ملوث مولوی اسحاق کا قریبی ساتھی تھا