سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ کیلئے فلم بنائیں گے

 
0
381
ممبئی جنوری 22(ٹی این ایس) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہاہے کہ وہ اپنی بیٹی سارہ کیلئے فلم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس فلم کیلئے وہ ہر چیز پرفیکٹ چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہاکہ وہ اپنی بیٹی سارہ کیلئے فلم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس فلم کیلئے وہ ہر چیز پرفیکٹ چاہتے ہیں اور اس کے لئے کرن جوہر جیسے بہترین پروڈیوسر کی ضرورت ہوگی۔ سارہ علی خان اداکار ایشان کھٹر کے ساتھ فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیںجو ان کی پہلی بالی وڈ فلم ہے۔