سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئر کا ٹول ہے۔احسن اقبال

 
0
378

اسلام آباد جنوری 26(ٹی این ایس)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں منفی پراپیگنڈے سے باہر نکلنا چاہیے، ثبوت موجود ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے معاملات کو گھمایا جاتا ہے،سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئر کا ٹول ہے۔ زینب قتل کیس کے ملزم کے متعدد بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات سوشل میڈیا پر سامنے آنے اور اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ میں اس دعوے کی نفی پروزیرداخلہ نے کہا کہ ان لوگوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جو من گھڑت خبریں پھیلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اینکر نے خبر دی جس کو پھیلا دیا گیا بعد میں پتہ چلا وہ من گھڑت خبر تھی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے ملک دشمن ابھی اور بھی بہت سی غلط خبروں کو پھیلائیں گے۔