مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مر کزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا 

 
0
314

لاہور فروری2(ٹی این ایس)جے یو آئی کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مر کزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس (جمعہ)4فروری کواسلام آباد میں طلب کر لیا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور مر کزی سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد نے یہاں میڈیا کو بتا ئیں انہوں نے کہاکہ اجلاس میں سینٹ الیکشن کے حوالے حکمت عملی طے کی جائے گی اور امیدوارں کے حوالے سے فیصلہ کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غورکے ساتھ ساتھ آئندی عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں حکمت عملی بھی طے کی جا ئے گی انہوں نے مزید بتا یا کہ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم کو فعال کر نے اور رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں مختلف تجائز پر فیصلے کیئے جائیں گئے انہوں نے بتا یاکہ جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کی طرف سے اراکین کو ایجنڈا جاری کر دیا گیاانہون نے کہاکہ جے یو آئی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے 5فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کادن منائے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت کے کار کن اپنی تمام تر توجہ آئندہ عام انتخابات پر مرکوز رکھیں جے یو آئی عام انتخابات میں مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بھر پور حصہ لے گی اور سیکولر قوتوں کا جرأت کے ساتھ مقابلہ کرے گی اور انھیں عبرت ناک شکست دے گی مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد نے کہاکہ 5فروی کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کیں جائیں گی انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو ان حق خودارادیت دیئے بغیر پاک بھارت تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دے انہوں نے کہاکہ پاکستان قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد نے کہاکہ انتخابات کے التوا ء سے نیا بحران جنم لے سکتا ہے قوم انتخابات کا التوا ء قبول نہیں کرے گی التواء کی کوئی سازش ملک کو کسی نئے آئینی بحران کا شکار کر سکتی ہے۔