اردنی قبائلیوں نے دومنحرف داعشی پکڑلیے، گرفتاری کی ویڈیو وائرل

 
0
318

عمان،فروری 04(ٹی این ایس):اردن میں قبائیلوں نے دومنحرف داعشی پکڑ لیے،ایک کا تعلق سعودی عرب جبکہ دوسرے کا مراکش سے بتایاگیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں قبائلیوں کے ہاتھوں دو سابق داعشی شدت پسندوں کو حراست میں لینے جانے کامنظر دکھایا گیا ہے۔یہ گرفتاری اردن اور شام کے سرحدی علاقے سے عمل میں لائی گئی، اردن کے سیکیورٹی حکام کا کہنا تھاکہ تصاویری ویڈیو میں دکھایا گیا علاقہ عراق اور شام کے درمیان دیر الزور میں واقع تویمین ہوسکتا ہے۔فوٹیج میں قبائلی شہریوں نے دو داعشیوں کو گرفتار کیا۔ ان میں سے ایک کا تعلق سعودی عرب کے علاقے الباحہ اور دوسرے کا مراکش سے ہے اور دونوں داعش سے منحرف ہوچکے تھے۔