لیبیا کشتی حادثہ ٗ8 پاکستانیوں کا اسمگلرز کی قید میں ہونے کا خدشہ

 
0
327

طرابلس فروری 8(ٹی این ایس)لیبیا میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 20 افراد کو اسمگلروں کی جانب سے دوبارہ قید میں لے لیا گیا ہے اور انہیں کسی نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ قید کیے گئے ان افراد میں 8 پاکستانی بھی شامل ہیں جنہیں دیگر قیدیوں کے ساتھ بند کمرے میں رکھا ہوا ہے اس سے قبل لیبیا کے مغربی ٹاؤن زوارا میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 90 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 3 کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات تھیں۔اس واقعہ میں 12 پاکستانی بھی ہلاک ہوئے تھے جن کی لاشوں کو طرابلس کے مردہ خانے میں رکھا گیا تھا۔اس بارے میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کشتی میں 32 پاکستانی سوار تھے اور ہلاک افراد کی تعداد کے حوالے سے تعداد اب بھی واضح نہیں ہے۔خیال رہے کہ یورپ کو سمندر کے راستے پار کرنے کیلئے لیبیا مہاجرین کیلئے مرکزی دروازہ ہے تاہم گزشتہ برس جولائی کے بعد سے اس طرح کے واقعات میں تیزی آئی ۔