افغانستان سے بازیاب ہونے والے 17 پاکستانی رشتے داروں کے حوالے

 
0
3017

خیبر ایجنسی فروری 10(ٹی این ایس)افغانستان سے بازیاب ہونے والے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی میں حکام نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے بازیاب کرائے گئے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے 5 ماہ قبل ستمبر 2017ء4 میں ان 17 افراد کو خیبرایجنسی کے شہر لنڈی کوتل سے اغوا کرکے افغانستان کے صوبہ ننگرہار منتقل کردیا تھا۔خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا لیکن یہ لوگ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد جرگوں اور قبائلی عمائدین کی مداخلت پر ان کی بازیابی عمل میں آئی۔