ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوف کی قیادت میں 8 رکنی وفد پاکستان کے دورے پر

 
0
455

اسلام آباد،فروری 13 (ٹی این ایس): ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوف کی قیادت میں 8 رکنی وفد پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ اپنے سرکاری دورہ کے دوران وفد نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور ازبکستان کے صدر کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کے لئے ’’سیکورٹی اور علاقائی ہم آہنگی کے لئے امن عمل اور تعاون‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی 26 اور 27 مارچ کانفرنس کے حوالے سے خط پہنچایا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔