وزیرآباد میں مسافر بس اور ویگن میں تصادم ٗ6 افراد جاں بحق ٗ بیس زخمی

 
0
246

وزیر آباد فروری 13(ٹی این ایس)گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد میں ایک مسافر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق وزیر آباد میں قینچی موڑ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ایک ویگن سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن کے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیر آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا ٗ 8 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر ویگن قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ قینچی موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔