فیٹف کی گرے لسٹ سے نام نکلنے پروزیراعظم بھی میدان میں آگئے ،کیاکہہ دیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

 
0
85

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) گرے لسٹ سے

نکلنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی’عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو ‘۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔