پیمرا اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تمام میڈیا ہائو سز کو نوٹسز جاری کردئیے

 
0
385

اسلام آباد فروری 16(ٹی این ایس)پیمرا اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تمام میڈیا ہائو سز کو نوٹسز جاری کردئیے،نوٹس سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں ۔

صدر پریس ایسوسی ایشین طیب بلوچ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا تھا طیب بلوچ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیںسپریم کورٹ نے طیب بلوچ کی درخواست پر تمام میڈیا ہاوسز کو ادائیگی کا پابند بنایا ہے ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ صحافیوں کے بھی بنیادی انسانی حقوق اور انہیں زندہ رہنے کا حق ہے ،تمام میڈیا ہاوسز تنخواہوں اور واجبات کی ادایگی کو یقینی بنائیں۔جو میڈیا ہاوسز واجبات نہیں دے سکتے وجوہات بتائیں ۔جو میڈیا ہاوسز وقت پر تنخواہیں ادا کردیں گے ان کے اس عمل کو سراہاجائے گا سپریم کورٹ نے یہ حکم طیب بلوچ کی درخواست پر دیا ہے ۔