تین روزہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں شروع ہوگیا

 
0
939

اسلام آباد/پیرس فروری 18(ٹی این ایس)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگیا ہے ،اجلاس میں امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے سر گرم ہے اوراس حوالے سے ایک تحریک بھی اجلاس میں پیش کری گئی ہے ،امریکہ کو اس تحریک میں برطانیہ اورجرمنی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ پاکستان اپنی نامزدگی رکوانے کے لیے دوست ملکوں سے رابطے میں ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یورپی ملکوں اور وزیر توانائی اویس لغاری نے ملائیشیا کا دورہ کرکے حکام سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔پاکستانی سفیروں کو بھی ممبرممالک کو اپنے موقف پر قائل کرنے کا ٹاسک دیا گیاتھا۔
****