جرمن صدرآج دہلی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کی تعمیر کردہ تاریخی جامع مسجد کا دورہ کریں گے 

 
0
385

برلنمارچ 23(ٹی این ایس) بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائرآج (ہفتہ کو) دہلی میں تقریباً چار سو سال قبل مغل بادشاہ شاہ جہاں کی تعمیر کردہ تاریخی جامع مسجد کا دورہ کریں گے،بھارتی ٹی وی کے مطابق جرمن صدر کے پانچ روزہ پروگرام میں دہلی میں تقریباً چار سو سال قبل مغل بادشاہ شاہ جہاں کی تعمیر کردہ تاریخی جامع مسجد کا دورہ بھی شامل ہے۔ جامع مسجد کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری جرمن صدر کا خیر مقدم کریں گے اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ انہیں جامع مسجد کی تعمیر اور اس کی تاریخی اہمیت سے بھی واقف کرائیں گے۔