تھانہ کورال، سلطانہ فاؤنڈیشن کے علاقہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس ملازم شدید زخمی

 
0
307

کورال،مارچ24(ٹی این ایس): تھانہ کورال  کے علاقہ سلطانہ فاؤنڈیشن  کے پاس موٹر سائیکل دو افراد نے گشت پر  مامور وفاقی پولیس کے دو ملازمین پر فائرنگ کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کردیا،معلوم ہواہے کہ جمعہ کی رات گئے موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل  ذوالفقار اور ظفر  شدیدزخمی ہوگئے جنہیں  پولی کلینک ہسپتال  منتقل کردیا گیا ہے. واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے افسران موقع  پر پہنچ گئے۔