وزیر اعظم سے گذشتہ میٹنگ میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی پایا ہے۔ چیف جسٹس

 
0
336

اسلام آباد،مارچ 29(ٹی این ایس):سپریم کورٹ میں مری میں غیر قانونی تعمیرات پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق وکیل لطیف کھوسہ اور چیف جسٹس میں مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی پایا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میں اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے بھائی پر یقین کریں ۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہوں نے ملاقات کی دعوت دی میں نے ان کے گھر جانے سے انکار کردیا، میں نے کہا آپ آ جائیں۔ روز کئی سائل آتے ہیں سب کی سنتے ہیں ، آپ بھی آجائیں آپ کی بھی سُن لیں گے۔ جس کے بعد وہ خود چل کر ملاقات کے لیے آئے۔ وہ فریاد سنانے آئے تھے لیکن دیا کچھ نہیں۔ خیال رہے کہ پرسوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی تھی۔