مصر صدارتی انتخابات کا اعلان پیر کو ہوگا، السیسی کو واضح برتری حاصل

 
0
311

قاہرہ، مارچ 29(ٹی این ایس): مصر میں رواں ہفتے ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں بتایاگیا ہے کہ سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کو واضح برتری حاصل ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کو بتایاکہ صدر السیسی کو 21.5 ملین ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مرکزی حریف موسی مصطفیٰ موسی تقریبا سات لاکھ ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج آئندہ پیر کے دن عام کر دیے جائیں گے۔ چھبیس تا اٹھائیس مارچ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر السیسی کی جیت یقینی قرار دی جا ری ہے۔ مصری حکومت کی کوششوں کی باوجود اس مرتبہ ٹرن آوٹ کم رہا۔