صدر بازار کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگ گئی

 
0
1403

ملتان،06اپریل (ٹی این ایس):ملتان کے علاقے صدر بازار کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی، آگ کی شدت کے باعث قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی خطرہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنی والی آگ نے عمارت کی پانچوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، ریسکیو کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پولیس نے قریبی گھروں کو خالی کرانا شروع کر دیا۔