سعودی ولی عہد شہزادہ محمداسپین کے سرکاری دورے پر میڈرڈ پہنچ گئے

 
0
1031

میڈرڈ ،12اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہی دیوان کے ایک بیان میں کہاگیاکہ ولی عہد شہزادہ محمد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ہسپانوی حکومت کی دعوت پر یہ سرکاری دورہ کررہے ہیں ۔میڈرڈ میں قیام کے دوران میں وہ ہسپانوی شاہ فلپ ششم ،وزیراعظم ماریانو رخوئے اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔