واٹر پالیسی کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے‘پیاف

 
0
471

لاہور اپریل 26(ٹی این ایس) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا ہے کہ پہلی قومی واٹر پالیسی کی منظوری ملک میں پانی کی شدید کمی کی صورتحال میں قابل ستائش ہے،ملک میں پانی کی کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جو پاکستان کی رزاعت اورصنعت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ، دینا میں پاکستان کی پہچان ایک بڑے رزعی ملک کی ہے،آبی پاہرین ایک عرصے سے ارباب اختیار کی توجہ پانی کی کمی کی جانب مبذول کروا رہے ہیں ، پاکستان سے سالانہ 145 ملین ایکڑفٹ پانی گزر کر سمندر کی نظر ہو جا تا ہے، دیا میر بھاشا اورکالا باغ ڈیم ضائع شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کا سب سے بڑا موجب ہیں جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سے اڑھائی روپے لاگت والی3600میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہوگی۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واٹر پالیسی کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے اس لیے حکمران کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور اختلافات ختم کروانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں کیونکہ مہنگی بجلی و گیس سے صنعتکار و تاجر طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہے ۔ کالا باغ ڈیم اور دیا میر بھاشا ڈیم سے سستی بجلی کے علاوہ سارا سال دریاؤں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب رہے گا اور خام مال وافر ملنے سے صنعتیں ترقی کرینگے اور ملک میں روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اس لیے حکمران غیروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے دستیاب وسائل سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کریں کیونکہ بجلی کی پیداوار اور پانی کی دستیابی کے حوالے سے کالا باغ ڈیم کا کوئی متبادل نہیں ۔