شہد کی مکھیوں کی دشمن ادویہ پر یورپی یونین نے پابندی عائد کردی

 
0
930

برسلز اپریل 28(ٹی این ایس) پوری دنیا بالخصوص یورپ اور امریکہ میں شہد کی مکھیاں تیزی سے ختم ہورہی ہیں جن کی بہت سی وجوہ ہیں۔ ان میں بعض حشرات کش زرعی ادویہ بھی شامل ہیں جن پر یورپی یونین کی اکثریت نے پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے نیونائکوٹینوئیڈز کے گھر سے باہر اسپرے پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ یہ مکھیوں کی جان کا دشمن ہے جس پر یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی (ای ایف ایس اے) پہلے ہی پابندی کا عندیہ دے چکی ہے۔ اس سے قبل بھی یورپی یونین فصلوں میں استعمال ہونے والی تین کیڑے مار دواؤں پر پابندی عائد کرچکی ہے۔یہ تین حشرات کش ادویہ مکھیوں میں چھتہ سازی کی صلاحیت کو متاثر کررہی ہیں اور اس طرح مکھیوں کی آبادی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پابندی کے بعد تین مضرادویہ اب صرف گرین ہاؤس میں استعمال کی جاسکیں گی اور کھلے ماحول میں ان کے اسپرے پر پابندی ہوگی۔