بجٹ عوام دوست ہے ٗ زرعی شعبے کو ریلیف کی فراہمی سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی ٗ سینیٹر عبد القیوم 

 
0
2432

اسلام آباد اپریل 28(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مالی سال 2018-19کے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ زرعی شعبے کو ریلیف کی فراہمی سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کی حالیہ اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیش کیا گیا ٗپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے چھٹے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو ریلیف کی فراہمی سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثرو کارآمد پالیسیوں کی وجہ ملکی برآمدات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت پہلے سے بہتر بجٹ بنانے اور بہت ڈلیور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے دوران اتحاد بنایا۔ مفتا ح اسماعیل کے وفاقی وزیر کی حیثیت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ملکی آئین اور قانون کے مطابق ہے۔