آمریت کی پیداوار نوازشریف اپنے سیاسی ماضی کے باعث اوپر سے آرڈر کا ایک ہی مطلب سمجھتے ہیں، فواد چوہدری

 
0
323

لاہور اپریل 28(ٹی این ایس) پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی آمریت پرجمہوریت کا لبادہ اوڑھاتے آئے ہیں.تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جو اصول نواز شریف کو فائدہ مند لگتے ہیں، ان کے لیے بس وہی اصول جمہوریت ہیں.انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا سیاسی جنم جیسے ہوا، اس کی باعث وہ کچھ سوچ نہیں سکتے، وہ اپنی آمریت کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے سیاسی ماضی کے باعث اوپر سے آرڈر کا ایک ہی مطلب لیتے ہیں، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ آج بھی سیاست کا وہی ماحول ہے، حالاں کہ وہ غلط ہیں.پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد 22 سال پرمحیط ہے، کل ہم دیکھیں نوازشریف کی پارٹی نےاسمبلی میں کیا کچھ کیا، سب سامنے آجائے گا.انھوں نے کہا کہ ایک غیرمنتخب شخص نے قومی بجٹ پیش کیا، احتساب ہوتونوازشریف کی جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے، نوازشریف کےمنہ سےجمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتی.یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نےسینیٹ الیکشن میں تیرکوووٹ دیا،کس منہ،کس زبان سے وہ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے، جوپارٹی کےساتھ مخلص ہیں وہ عام انتخابات کی تیاری کریں۔