شوکت خانم کا تاریخ ساز اعزاز

 
0
310

اسلام آباد ،اپریل 28(ٹی این ایس):شوکت خانم نے تاریخ ساز اعزاز کر لیا۔ امریکی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے شوکت خانم کو عالمی معیار کا ہسپتال قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شوکت خانم نے تاریخ ساز اعزاز کر لیا۔ امریکی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے شوکت خانم کو عالمی معیار کا ہسپتال قرار دے دیا۔اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور شوکت خانم ہسپتال کے بانی عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج میری زندگی کا خوشی سے بھر پور دن ہے کیونکہ امریکی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے شوکت خانم ہسپتال کو منظور شدہ ہسپتال تسلیم کر لیا ہے ہے انکا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ کے بعد شوکت خانم کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے والا ہسپتال تسلیم کر لیا گیا ہے۔