سعودی عرب میں ملازمین پر قومی لباس پہننے پر پابندی عائد

 
0
400

مکہ المکرمہ،اپریل 28(ٹی این ایس):سعودی عرب نے نجی اداروں میں کام کرنے ملازمین پر قومی لباس پہننے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق گورنریٹ کے ترجمان سلطان الدوسری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت پر گورنریٹ کی خصوصی ٹیم نے نجی اداروں و کمپنیوں میں کام کرنے والے سعودیوں پر عائد کی جانے والی قومی لباس کی پابندی کا نفاذ کرانا شروع کردیا ہے ۔

سلطان الدوسری نے مزید بتایا کہ کام کی نوعیت کے لحاظ سے ملازمین کو قومی لباس پہننے سے استثنیٰ دیا گیا ہے جن میں ڈاکٹرز، نرسیں ، سیکیورٹی گارڈز، انجینیئرز اور باورچی خانوں کے کارکن شامل ہیں ۔ تاہم اسکے لیے ملازمین کو گورنریٹ کو درخواست جمع کروانا ہو گی ۔ اسکے بعد ہی انکوقومی لباس سے استثنیٰ ملے پائے گا بصورت دیگر پابندی پر عمل پیرا نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔