سی ڈی اے کا  مارگلہ ٹاون میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن

 
0
338

اسلام آباد،30 اپریل (ٹی این ایس ):اسلام آباد  کیپٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے چک شہزاد اور مارگلہ ٹاون  اور ان سے ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق  آپریشن شعبہ انفورسمنٹ ایریا ٹیم کے ہمراہ نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدالت شاہ نے کیا ۔آپریشن کے دوران ہوٹل سٹاپ چک شہزاد میں قائم درجنوں کھوکھا ہوٹل۔چھپڑہوٹلز۔فروٹ و سبزی کے سٹالز ختم کردئیے گئے۔جبکہ   مارگلہ ٹاون فیز(ون )میں 9 چھپڑہوٹل اور کھوکھا ہوٹل مسمارکرکے ختم کردئیے گئے۔ انفورسمنٹ حکام نے بتایا کہ  آپریشن این آئی ایچ انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی شکایت پر کیا گیا۔