اسلام آباد،9مئی (ٹی این ایس): امریکی مشیر خاص برائے اقلیتی امور کی سربراہی میں وفد کا پیپلز پارٹی سینیر رہنماء سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر پر ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان میں امریکی ایمبسی کے اہم عہدےدار شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق منوایکس تھیمس خاص مشیر براۓ اقلیتی آمور کی سربراہی میں وفد میں سمیر حسین چیف آئی آرایف یونٹ ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ، مس آندرایا ایلئر انٹرنل پولیٹیکل چیف، گرائم فورایسٹ پو لیٹیکل آفیسر اور پولیٹیکل قونصلر مسٹراین میکرۓ شامل تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ پیپلز پارٹی سینیر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے امریکی وفد کو اپنے گھر آمد پر خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔