نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں‘طلال چوہدری

 
0
382

لاہور ،مئی13(ٹی این ایس)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ کیا ساٹھ ہزار جانوں کے ضیاع اور شہادتوں کا ذمہ دار ملک کا غدار نہیں، افسوس کی بات ہے بات ہے غداراسے کہا جارہے جس نے ایٹمی دھماکا کیا، نااہل اسے کہا جارہا ہے جس نے سی پیک کا تحفہ دیا۔