یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو رمضان المبارک کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

 
0
326

اسلام آباد14جون (ٹی این ایس)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو رمضان المبارک کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 7 ہزارمستقل ملازمین کو 1 بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا جبکہ 3500 کنٹریکٹ ملازمین کوبھی ایک بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا ٗکارپوریشن کے 3500 سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کو 5 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔