مسئلہ کشمیر ٗبھارت اور پاکستان کو مذاکرات کیلئے آمادہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں

 
0
341

پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے غیر مشروط رسائی دینے سے انکار کے باعث اقوام متحدہ کو فاصلے سے نگرانی کرنی پڑی ٗ بیان
اسلام آباد جون 19(ٹی این ایس)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد الحسین نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 2 برس میں پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف صورتحال بہتر بنانے کیلئے مذاکرات پر آمادہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے بیان دیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے غیر مشروط رسائی دینے سے انکار کے باعث اقوام متحدہ کو فاصلے سے نگرانی کرنی پڑی۔انہوں نے جینوا میں موجود ہیومن رائٹس کونسل پر زور دیا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل چھان بین کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنانے پر غور کیا جائے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے شجاعت بخاری کے قتل پر بہت دکھ ہوا، وہ انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے بہادر اور امن کے لیے خاصے فعال شخص تھے جبکہ بھارت اور پاکستان کے مابین ’ٹریک۔ٹو‘ ڈپلومیسی میں بھی کردارادا کررہے تھے تاکہ پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے میں مدد مل سکے۔